ذاکر ہوں میں جنابِ رسالت ماب کا
ذاکر ہوں میں جنابِ رسالت ماب کا
کیا مجھ کو خوف پرسشِ روزِ حساب کا
جب سے سنا بیان عذاب و ثواب کا
ہر دم مجھے خیال ہے روزِ حساب کا
ہر وقت میرے لب پہ محمد کا نام ہے
اللہ رے ذوق و شوق دلِ بے حساب کا
موتی پرو دیئے ہیں جو نعت شریف میں
اک اک ہے شعر قیمتی میری کتاب کا
اس کے گناہ حق سے وہی بخشوائیں گے
شاکرؔ کو آسرا ہے رسالت مآب کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.