ہر اوج ہے پستی میں فروتر شبِ معراج
ہر اوج ہے پستی میں فروتر شبِ معراج
ہر عجزِ بلندی میں ہے برتر شبِ معراج
ہر دائرۂ عالمِ امکاں ہوا مبہوت
ہے اس کے مقدر میں یہ محور شبِ معراج
اک قوس اٹھی منزلِ قوسین کی جانب
اک قوس بڑھی سوئے پیمبر شبِ معراج
اے عرش معلیٰ تجھے ہر ناز ہے زیبا
چمکا ہے ترے بخت کا اختر شبِ معراج
دل کو طلبِ جلوہ گہِ ناز ملی ہے
اور عقل کو تحقیق کا جوہر شبِ معراج
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.