مُلّا کی قیل و قال غلط، گفتگو غلط
ملا کی قیل و قال غلط گفتگو غلط
صوفی کا وجد و حال غلط ہا و ہو غلط
یہ ذکر و فکرِ نیم شبی یہ مراقبے
مستانہ وار نعرۂ اللہ ہو غلط
باطل ہے اہلِ دانش و حکمت کا ادعا
ہر فلسفی کی فکر غلط جستجو غلط
بے کیف ہیں قیام و قعود و رکوع سب
زاہد تری نماز غلط ہے وضو غلط
یہ شعر و نغمہ حسنِ تخیل یہ فکر و فن
یہ آگہی یہ عشق یہ ذوقِ نمو غلط
یہ ہجر یہ فراق یہ آشفتگی یہ درد
یہ قرب یہ وصال غلط آرزو غلط
وہ سنگِ در جبیں کو میسر نہ ہو اگر
یہ بزمِ کائنات غلط رنگ و بو غلط
اے بے خبر ز معنئ لولاک گوش کن
بے شاہد ایں مشاہدۂ رنگ و بو غلط
اے سرکشیدۂ درِ خیرالوریٰ شنو
از بہرِ تست مژدۂ لا تقنطوا غلط
تا آں بہ حضرتش نہ رسیدی بصدقِ دل
چیزی درست نیست نگویم بہ تو غلط
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.