مزے لیتا ہوں دریوزہ گری کے
مزے لیتا ہوں دریوزہ گری کے
دیالو ہے سخی ہے ان کی چوکھٹ
بہت پژمردہ ہوتا جارہا ہوں
دوبارہ چومنی ہے ان کی چوکھٹ
حریمِ خلد کی جانب چلا تھا
وہ دیکھو آ گئی ہے ان کی چوکھٹ
حذر اے واعظانِ فتنہ پرور
محبت بانٹتی ہے ان کی چوکھٹ
جبینِ دل پہ ہے تحریر شاکرؔ
مقامِ بندگی ہے ان کی چوکھٹ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.