ایک دُرِ بے بہا ہے یا ہے قطرہ نور کا
ایک دُرِ بے بہا ہے یا ہے قطرہ نور کا
میری پلکوں پر فروزاں ہے جو تارا نور کا
سینہ بریاں دیدہ گریاں کیجیے مجھ کوعطا
میرے دل پر بھی ہمیشہ ہو اجارا نور کا
تیرہ بختی پر ہو میری اب نگاہِ التفات
یا نبی درکار ہے بس اک اشارا نور کا
یارسول اللہ اپنی کاوشیں مقبول ہوں
یہ فروغِ نعت بن جائے ادارہ نور کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.