Font by Mehr Nastaliq Web

لامکاں کی خلوتوں میں جلوہ فرما آپ ہیں

شاکر القادری

لامکاں کی خلوتوں میں جلوہ فرما آپ ہیں

شاکر القادری

MORE BYشاکر القادری

    لامکاں کی خلوتوں میں جلوہ فرما آپ ہیں

    بزمِ او ادنی کی پیشانی کا طغرا آپ ہیں

    اے شہِ لولاک اے وجہِ نمودِ کائنات

    مسند آرا برسرِ عرشِ معلا آپ ہیں

    آپ ہی کے زمزمے ہیں بربطِ داود میں

    دستِ موسیٰ کے لیے بھی نور افزا آپ ہیں

    عقل پر جس سے کھلے ہیں عالمِ امکاں کے راز

    معرفت کا علم کا ایسا مجلا آپ ہیں

    آپ ہی سے نور پاتے ہیں ازل ہو یا ابد

    ظلمتوں میں روشنی کا اک منارا آپ ہیں

    کوئی عفو و در گزر میں آپ کا ثانی نہیں

    اے رسولِ ہاشمی رحمت کا دریا آپ ہیں

    وادئی جاں میں ہے خوشبو آپ ہی کی یا نبی

    گوشۂ دل میں ہے جس کی یاد آقا آپ ہیں

    میں کہاں جاؤں سناؤں کس کو اپنا حالِ دل

    میرا مامن میرا ملجا میرا ماوا آپ ہیں

    آپ کا ہے آپ ہی کو مانگتا ہے آپ سے

    اس دلِ بے تاب کی ہر اک تمنا آپ ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے