Font by Mehr Nastaliq Web

وہ مطلعِ انوارِ سحر کیسا لگے گا

شاکر القادری

وہ مطلعِ انوارِ سحر کیسا لگے گا

شاکر القادری

MORE BYشاکر القادری

    وہ مطلعِ انوارِ سحر کیسا لگے گا

    اے دل تجھے طیبہ کا نگر کیسا لگے گا

    اک نور سا تا حدِ نظر کیسا لگے گا

    میں اور مدینے کا سفر کیسا لگے گا

    گلیوں میں تری خاک بسر کیسا لگے گا

    معراج کی منزل پہ بشر کیسا لگے گا

    جب حسنِ عقیدت سے نکھر جائیں گے جذبے

    اس وقت مرا رنگِ ہنر کیسا لگے گا

    جب ہوں گی ترے نام کی لے سے مترنم

    پھر میری دعاؤں کا اثر کیسا لگے گا

    جب ہوگی مرے حق میں شہِ دیں کی شفاعت

    اس وقت مرا دامنِ تر کیسا لگے گا

    خواہش ہے کہ طیبہ میں کبھی جا کے تو دیکھوں

    مقصودِ نظر پیشِ نظر کیسا لگے گا

    شاکرؔ یہ بجا ہے کہ سیہ کار ہوں لیکن

    ہو جائے کرم ان کا اگر کیسا لگے گا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے