کچھ غم نہیں ہے مجھ کو حساب و کتاب کا
کچھ غم نہیں ہے مجھ کو حساب و کتاب کا
یہ معجزہ ہے مدحِ رسالت مآب کا
والنجم کی تجلیِ بے حد کے سامنے
چہرہ ہوا ہے زرد مہ و آفتاب کا
ہم بھی نظر میں نور کے جلوے سمیٹ لیں
گوشہ اگر اٹھائیں وہ اپنے نقاب کا
اس دشتِ بے اماں میں میسر ہے سائباں
تشنہ لبوں کو ان کے کرم کے سحاب کا
کی کلیاتِ دہر کی تفسیرِ نو رقم
خاصہ یہی ہے صاحبِ ام الکتاب کا
دل پہ سدا نزولِ ثنائے رسول ہو
وردِ زباں رہے تو قصیدہ جناب کا
شاکرؔ پہ ہو کرم جو غفور الرحیم کا
یہ بھی تو اک کرم ہے رسالت مآب کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.