جو تھا روز_ازل سے زینت_عرش_بریں ہو_کر
جو تھا روز ازل سے زینت عرش بریں ہو کر
وہی آیا جہاں میں رحمتہ اللعالمیں ہو کر
تمامی انبیا آئے گئے خندہ جبیں ہو کر
مگر محبوب حق آئے شفیع المذنبیں ہو کر
وہی اک نور جو چمکا تھا پیشانئ آدم میں
جہاں کو آشکارہ کر دیا نور مبیں ہو کر
کبھی آیا وحی لے کر وہ نامہ بر کی صورت میں
کبھی آیا جناب یار میں روح الامیں ہو کر
یہی اپنی متاع دین و دنیا ہے شمیمؔ انجم
رہے تا زندگی عشق محمد دل نشیں ہو کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.