موسم_گل موسم_گلزار ہونا چاہیے
موسم گل موسم گلزار ہونا چاہیے
ہر گھڑی ذکر شہ ابرار ہونا چاہیے
یوں اسیر گیسوئے خم دار ہونا چاہیے
روبرو روئے جمال یار ہونا چاہیے
بھیجئے بہر خدا صبح و مسا ان پر درود
عشق ہے تو عشق کا اظہار ہونا چاہیے
ٹکڑا ٹکڑا ہو گیا ہے میری تہہ داری کا چاند
اک اشارہ آپ کا سرکار ہونا چاہیے
ہے تمنا جب کھلیں آنکھیں ہماری قبر میں
یا نبی بس آپؐ کا دیدار ہونا چاہیے
نعت لکھنے کا مزا جب ہے تصور میں شمیمؔ
شہر طیبہ کا حسیں دربار ہونا چاہیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.