Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

پھولوں سے شگفتہ ہے قمر سے تو حسیں ہے

شمیم انجم وارثی

پھولوں سے شگفتہ ہے قمر سے تو حسیں ہے

شمیم انجم وارثی

MORE BYشمیم انجم وارثی

    پھولوں سے شگفتہ ہے قمر سے تو حسیں ہے

    تجھ جیسا شہا کوئی نہیں کوئی نہیں ہے

    قرآں کی ہر اک بات پہ ایمان و یقیں ہے

    سلطان فلک ہے توہی سلطان زمیں ہے

    جس روضۂ انوار پہ خم عرش بریں ہے

    اس روضۂ انوار پہ خم میری جبیں ہے

    ہر در کا بدل ڈھونڈے سے مل جائے گا لیکن

    تمثیل کہیں شہر مدینہ کی نہیں ہے

    پیش آئیں گے محشر میں فرشتے بھی ادب سے

    عشق شہ کونین اگر دل میں مکیں ہے

    کہہ دوں گا مدینے میں پہنچ کر شمیمؔ ان سے

    جینا بھی یہیں ہے مجھے مرنا بھی یہیں ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے