Font by Mehr Nastaliq Web

با_خدا نبیوں میں اعلیٰ آپؐ ہیں

شمیم انجم وارثی

با_خدا نبیوں میں اعلیٰ آپؐ ہیں

شمیم انجم وارثی

با خدا نبیوں میں اعلیٰ آپؐ ہیں

یا نبی رحمت سراپا آپؐ ہیں

ہیں سیہ بختوں کی خاطر یا رسول

نور کا دل کش سویرا آپؐ ہیں

طور پر موسیٰ نے جو دیکھی جھلک

رب ارنی کا وہ جلوہ آپؐ ہیں

ہم گنہ گاران امت کے لئے

بخششوں کا اک ذریعہ آپؐ ہیں

مالک کل تک پہنچنے کے لئے

یا نبی بہتر وسیلہ آپؐ ہیں

دل پہ رکھ کر ہاتھ کہتا ہے شمیمؔ

میرے آقا میرے مولا آپؐ ہیں

مأخذ :

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے