با_خدا با_خدا با_خدا چاہیے
با خدا با خدا با خدا چاہیے
مجھ کو دامان خیر الوریٰ چاہیے
قبر میں حشر میں حشر میں قبر میں
یا نبی آپ کا آسرا چاہیے
جس میں آئے نظر صورت مصطفیٰ
کوئی ایسا حسیں آئینہ چاہیے
موت آئے مدینے کی آغوش میں
عاشقوں کو بھلا اور کیا چاہیے
دل ہے بیتاب جھکنے کی خاطر مگر
نقش پائے کف مصطفیٰ چاہیے
نعت گوئی کا مجھ کو ہنر مل گیا
اے شمیم حزیں اور کیا چاہیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.