مدینے کی شام_و_سحر اللہ اللہ
مدینے کی شام و سحر اللہ اللہ
لٹاتی ہے رحمت گہر اللہ اللہ
وہاں پہنچے محبوب داور جہاں پر
فرشتوں کے جلتے ہیں پر اللہ اللہ
گزرتے ہیں پل سے غلام محمد
بچھائے ہیں جبریل پر اللہ اللہ
غریبوں کے داتا یتیموں کے والی
لقب جن کا خیر البشر اللہ اللہ
تصور میں آئے وہ نور مجسم
منور ہوئے بام و در اللہ اللہ
جدھر تھے رسول خدا روز محشر
ہوئی شان رحمت ادھر اللہ اللہ
جہاں سرنگوں ہے شمیمؔ ؔعرش اعظم
نبی کا ہے وہ سنگ در اللہ اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.