Font by Mehr Nastaliq Web

اے محمد اے دلوں کی سلطنت کے شہر یار

شمیم یزدانی

اے محمد اے دلوں کی سلطنت کے شہر یار

شمیم یزدانی

MORE BYشمیم یزدانی

    اے محمد اے دلوں کی سلطنت کے شہر یار

    تیری رحمت ہے ہر اک دل کے لیے وجہ قرار

    اے رہِ ختمِ رسالت کے گرامی شہسوار

    نور سے بھرپور ہے تیرے کرم کی رہ گزار

    آدمیت کے شجر کو تجھ سے ملتی ہے نمو

    تیری رحمت سے معطر باغِ ہستی کی بہار

    پوری مخلوقات تیرے کرم کی گرویدہ ہے

    ذرہ ذرہ کائناتِ ارض کا تجھ پر نثار

    تو نے اپنے نور سے آفاق کو روشن کیا

    نوعِ انساں کو کیا انسانیت سے ہم کنار

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے