حریمِ عشقِ الٰہی کا راز داں خسرو
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت ابوالحسن امیر خسروؔ (دہلی-بھارت)
حریمِ عشقِ الٰہی کا راز داں خسرو
رموزِ حسنِ مجازی کا ترجماں خسرو
نقوشِ پا سے ترے جل اٹھے ہیں دنیا میں
چراغِ نور اندھیروں کے درمیاں خسرو
ہے تیرے علم سے خود آگہی کی تدبیریں
ہے تیرا نام محبت کی داستاں خسرو
قیود مذہب و ملت سے ہو کے بالا تر
رہا ہے بن کے اخوت کا پاسباں خسرو
ہر ایک دل کے لیے ہر نئے زمانے میں
شعور بانگ درا، میر کا رواں خسرو
ہے تیری فکر سے ہندی میں فارسی کی مٹھاس
ہے اس زباں میں تری لذت بیاں خسرو
ہر انجمن میں جو خوشبو کی طرح پھیل گئی
تری زبان بھی تھی عود کا دھواں خسرو
زہے نصیب کہ اس بوڑھے وقت کے دل میں
ترا خیال تری یاد ہے جواں خسرو
- کتاب : نذر خسرو امیر خسرو (Pg. 80)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.