بے نشانوں کے نشاں خواجہ معین الدین ہیں
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
بے نشانوں کے نشاں خواجہ معین الدین ہیں
بادشاہ دو جہاں خواجہ معین الدین ہیں
جب تعین اٹھ گیا نورِ احد احمد ہوا
اور احمد کے نشاں خواجہ معین الدین ہیں
اول و آخر بھی ہیں اور ظاہر و باطن بھی ہیں
رونق ہر دو جہاں خواجہ معین الدین ہیں
خواجہ عثماں کے دل کے ہو تم ہی واللہ چین
اور علی کی جسم و جاں خواجہ معین الدین ہیں
اس لیے نقش جبیں ہذا حبیب اللہ ہے
دلبر حق بے گماں خواجہ معین الدین ہیں
جس نے دیکھا شمسؔ کو بولا فنا فی الشیخ ہے
اب ہے غیریت کہاں خواجہ معین الدین ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.