شمس_الضحیٰ بدرالدجیٰ تیری بڑی توقیر ہے
شمس الضحیٰ بدرالدجیٰ تیری بڑی توقیر ہے
صورت تیری شاہ امم اللہ کی تصویر ہے
ختم رسل حسن عطا سب کے لیے تنویر ہے
وہ سبز گنبد کا مکیں سارے جہاں کا پیر ہے
دنیا سے تا روز جزا ان کا ہے مجھ کو آسرا
میں ہوں غلام مصطفیٰؐ کیسی مری تقدیر ہے
واللیل ہو یا کہکشاں زلف نبی پر ہیں فدا
اس میں بندھے ہیں دو جہاں کتنی حسیں زنجیر ہے
دشمن بھی کہتے ہیں یہی کیا بات ہے سرکار کی
نہ آنکھ میں قہر و غضب نہ ہاتھ میں شمشیر ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.