Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مری مستی پہ شیخ و محتسب تعذیر کیا دیں گے

شرر بدایونی

مری مستی پہ شیخ و محتسب تعذیر کیا دیں گے

شرر بدایونی

MORE BYشرر بدایونی

    مری مستی پہ شیخ و محتسب تعذیر کیا دیں گے

    اجی میں بادہ کش ہوں ساقیٔ کوثر کے یثرب کا

    رقابت کا کسی کو غم نہیں سب اس کے عاشق ہیں

    خصوصیت ہے سب کے ساتھ وہ محبوب ہے سب کا

    میں ہوں تلمیذ رحماں اے شرر میرا وہ رتبہ ہے

    کہ جبریل امیں اک طفل ابجد خواں ہے مکتب کا

    یہ محبوبی کا رتبہ ہے خدا بھی تجھ کو بلوا کر

    شب معراج تھا مشتاق تیری آمد آمد کا

    خطر کیا موج طوفان بلا سے کشتیٔ دل کو

    لکھا ہے میں نے مثل نوح نام اس پر محمد کا

    رخ پر نور پر صلی علیٰ ریش مطہر کو

    فرشتے کہتے ہیں شیرازہ قرآن مجلد کا

    گواہی تیری یکتائی کی دوں گا بعد مردن بھی

    جمے گا شکل انگشت شہادت سبزہ مرقد کا

    قصیدہ پر شررؔ کے صاد کرنے کی تمنا ہے

    اتر آئے زمیں پر یہ ارادہ ہے عطا رد کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے