Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نظر میں ہے مرے نقشہ علاؤالدین صابر کا

شریف لکھنوی

نظر میں ہے مرے نقشہ علاؤالدین صابر کا

شریف لکھنوی

MORE BYشریف لکھنوی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان صابرپاک حضرت علاؤالدین علی احمد (کلیر، اتراکھنڈ)

    نظر میں ہے مرے نقشہ علاؤالدین صابر کا

    دلِ دیوانہ ہے شیدا علاؤ الدین صابر کا

    بفضلِ خالقِ باری طفیلِ احمدِ مرسل

    جہاں میں فیض ہے ایسا علاؤالدین صابر کا

    اگر جاں ہو تو حضرت کے وہ قدموں پر تصدق ہو

    اگر دل ہو تو ہو شیدا ہو علاؤالدین صابر کا

    دل وجاں لے کے حاضر ہوں اگر ہو اک اشارہ بھی

    میرےناصر میرے آقا علاؤالدین صابر کا

    شریفِ عاشق وغمگین کے دل میں ہے یہی مسرت

    کہ دیکھوں میں کہیں روضہ علاؤالدین صابر کا

    شریفِؔ عاجز ومضطر سے کیوں کر ہو ثنا ان کی

    کہ رتبہ ہے بہت بالا علاؤالدین صابر کا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے