Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہیں جو مداحِ نبی افلاک کے سائے تلے

شریف العالم شہبازی

ہیں جو مداحِ نبی افلاک کے سائے تلے

شریف العالم شہبازی

MORE BYشریف العالم شہبازی

    ہیں جو مداحِ نبی افلاک کے سائے تلے

    باغِ جنت میں وہ ہوں گے تاک کے سائے تلے

    آیتِ تطہیر بھیجی حق نے ان کی شان میں

    جو تھے حضرت کی گلیم پاک کے سائے تلے

    بحر عرفان حقیقت کا شناور ہوگیا

    جو بھی پہنچا آپ کے ادراک کے سائے تلے

    گرمئی شوق زیارت سے ہوں بیکل یا رسول

    لو بلا اپنے مزار پاک کے سائے تلے

    چل مدینہ کیوں غم فرقت اٹھاتا ہے شریفؔ

    ہند میں اس گنبد سفاک کے سائے تلے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے