Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

زباں پہ نام ہے ہر سو زمانے بھر میں شہرت ہے

دیار شاہ سمناں پر خدا کی خاص رحمت ہے

شہر سمناں ک رستہ اصل میں آقا کا رستہ ہے

کہ نسبت آپ کی سرکار دو عالم کی نسبت ہے

جو اُن کا نام لے لو مشکلیں ہوجائیں حل یارو

کہ اُن کی یادیں تو باعثِ برکت ہی برکت ہے

کبھی خالی نہیں جاتا کوئی دربارِ اشرف سے

کہ ملتا ہے سھبی کو ان سے جس کی جو بھی حاجت ہے

ولی کی پیروی کرنا بھی تو عین عبادت ہے

یہ شیوہ میرے وارث کا میرے کواجہ کی سنت ہے

جو دل سے ہوگیا شیدا بہار سرکارِ سمناں کا

اس کے گھر میں روشن رات دن صنوبرِ رحمت ہے

وہ بے شک سرخرو ہوگا خدا کے سامنے شوکتؔ

جسے حاصل زمانے میں شہ سمناں کی قربت ہے

مأخذ :
  • کتاب : سہ ماہی حضرت بلال، کلکتہ (Pg. 115)

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے