Font by Mehr Nastaliq Web

مقدر ہی سے ہوتے ہیں میسر یوں نہیں ہوتے

شوکت اللہ جوہرؔ

مقدر ہی سے ہوتے ہیں میسر یوں نہیں ہوتے

شوکت اللہ جوہرؔ

MORE BYشوکت اللہ جوہرؔ

    مقدر ہی سے ہوتے ہیں میسر یوں نہیں ہوتے

    ترے روضے کے نظارے، سنہری جالیوں والے

    کرم اتنا تو فرماؤ کہ منزل پر پہنچ جائیں

    مسافر ہیں تھکے ہارے، سنہری جالیوں والے

    قرار آئے گا اس در پر ملے گا سکھ اسی در سے

    کہاں جائیں یہ دکھیارے، سنہری جالیوں والے

    سلاموں پر سلام اللہ کی جانب سے لاتے ہیں

    فرشتے بن کے ہر کارے، سنہری جالیوں والے

    بلا لیجیے مدینے میں خدا را اب تو جوہرؔ کو

    کہ مٹ جائیں یہ غم سارے سنہری جالیوں والے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے