مرا مرشد شہنشاہ_جہاں ہے
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت عارف محمد صفی (الہ آباد۔اترا پردیش)
مرا مرشد شہنشاہ جہاں ہے
جنید وقت شبلیٔ زماں ہے
زمانہ سر بسجدہ ہے وہاں پر
نشان نقش پا ان کا جہاں ہے
جہاں غوث و قطب ہوتے ہیں پیدا
شہہ عارف صفی کا آستاں ہے
مثال صورت ابدال بے شک
گدائے درگہہ پیر مغاں ہے
ادب سے سر جھکاتے ہیں ملائک
یہاں کا ذرہ ذرہ آسماں ہے
نظامی مے کے متوالوں کا ساقی
سعیداللہؔ پیر نوجواں ہے
دو عالم میں نہیں اس کا ٹھکانہ
سعیدؔاللہ سے جو بد گماں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.