Font by Mehr Nastaliq Web

توحید کا چراغ جلایا حسین نے

شیخ ابو سعید صفوی

توحید کا چراغ جلایا حسین نے

شیخ ابو سعید صفوی

دلچسپ معلومات

منقبت درشان حضرت امام حسین (کربلا۔عراق)

توحید کا چراغ جلایا حسین نے

دنیا سے اندھیرے کو مٹایا حسین نے

کشتی کو ڈوبنے سے بچایا حسین نے

امت کا بیڑا پار لگایا حسین نے

میدان کربلا میں لٹا کر کے اپنا گھر

زعم یزیدیت کو مٹایا حسین نے

ہر چند بڑھ کے جام شہادت پیا مگر

باطل کے آگے سر نہ جھکایا حسین نے

اپنے لہو سے گلشن اسلام سینچ کر

باغ بہشت اس کو بنایا حسین نے

سر رکھ کے یوں خدا کی مشیت کے سامنے

آداب زندگی کا سکھایا حسین نے

مرنا خدا کی راہ میں ہے عین زندگی

یہ راز فاش کر کے دکھایا حسین نے

ہم عاصیوں کو حق سے بخشوانے کے لئے

سجدہ میں اپنے سر کو کٹایا حسین نے

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے