مجھے اپنا رخِ زیبا دکھا دو یا رسول اللہ
دلچسپ معلومات
مرقومہ : بست چہارم ماہ جمادی الثانی روز یکشنبہ س 1301 ہجری
مجھے اپنا رخِ زیبا دکھا دو یا رسول اللہ
نہیں تو آستانے پر بلا لو یا رسول اللہ
تمہاری دید کے قابل اگر چہ میں نہیں ہرگز
مجھے وہ روضۂ اقدس دکھا دو یا رسول اللہ
مری ہے التجا مجھ کو طفیل ساقی کوثر
شراب عشق آنکھوں سے پلا دو یا رسول اللہ
تمہارے نام پر کرتا ہوں جان و دل فدا اپنا
مجھے اے کاش دیدار اب دکھا دو یا رسول اللہ
پڑا ہے ہند میں ادریسؔ جان جاتی ہے فرقت میں
مجھے اب تم مدینہ میں بلا لو یا رسول اللہ
- کتاب : دیوانِ سیردا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.