کرم ہے سرورِ دیں کا عنایت مرتضیٰ کی ہے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت سید محی الدین پاشا قادری (کرنول-آندھرا پردیش)
کرم ہے سرورِ دیں کا عنایت مرتضیٰ کی ہے
مزارِ پیر محی الدین پر رحمت خدا کی ہے
تمہارے روبرو ہو کر تمہیں جی بھی کے میں دیکھوں
تمہیں تکتا رہوں حسرت دل بے مدعا کی ہے
یہ مرے دل سے پوچھو رخ کو دیکھو اور پہچانو
میرے ماتھے کے اوپر یہ نشانی نقشِ پا کی ہے
ابھرتے جارہے ہیں نقشِ الفت اور بھی دل میں
محبت جب سے دل میں بس گئی آل عبا کی ہے
میرے ہادی سلامت تم رہو فیضانِ مسند پر
خدا سے عاجزانہ ہر گھڑی یہ التجا کی ہے
کہیں گے حشر میں بھی دیکھنا وابستۂ دامن
عنایت ہم پہ کتنی حضرتِ غوث الوریٰ کی ہے
انہی کے ہو کے رہنا ان پہ مٹنا اور مرجانا
یہی اک آرزو میں نے ذبیحؔ صبح و مسا کی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.