آپ کا در ہو میرا ہو سر مصطفیٰ
آپ کا در ہو میرا ہو سر مصطفیٰ
آپ کا میرے دل میں ہو گھر مصطفیٰ
عرشی و فرشی کیا خالقِ کن فکاں
بھیجتا ہے درود آپ پر مصطفیٰ
سج گیے اؤلیا کے محافل جہاں
بس وہیں ہوتے ہیں جلوہ گر مصطفیٰ
خوابِ غفلت سے اب تو جگا دیجیے
آکے خوابوں میں مجھ کو نظر مصطفیٰ
آپ کی دھن، تخیل ہے بس آپ کا
ہے یہی میرا زادِ سفر مصطفیٰ
میں انہیں دیکھ کر تم کو دیکھا کروں
ہے یہی آرزو، مختصر مصطفیٰ
ہے ذبیحؔ آپ کا خوشا چیں مرحبا
’’ڈال دیجے کرم کی نظر مصطفیٰ‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.