آنکھ میری مدینہ نظر مصطفیٰ
آنکھ میری مدینہ نظر مصطفیٰ
میرا سب کچھ نثار آپ پر مصطفیٰ
اب بلا لو خدارا مدینہ مجھے
ہند میں زندگی ہے دوبھر مصطفیٰ
آپ کا در سلامت ہے میرے لیے
کیوں بھلا میں پھروں دربدر مصطفیٰ
اپنا بگڑا مقدر سنور جائے گا
’’ڈال دیجے کرم کی نظر مصطفیٰ‘‘
دل کو حاصل سکوں وہ عطا کیجیے
پاؤں طیبہ کی وہ ’’دوپہر‘‘ مصطفیٰ
ساری دنیا قیامت کے نرخے میں ہے
لو خدا را ہماری خبر مصطفیٰ
آپ سے کون سا رازِ حق ہے چھپا
آپ رکھتے ہیں کن کی خبر مصطفیٰ
آپ ادھر صدر ہیں لامکاں کے اِدھر
ہیں بہ شکل بشر جلوہ گر مصطفیٰ
بندگی کی ہوس اور باقی نہ ہو
آپ کے پاؤں ہوں میرا سر مصطفیٰ
میں غلام سند یافتہ ہوں اے شیخؔ
آپ مدنی کے قلب و جگر مصطفیٰ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.