نہ بڑھے ادب کی حد سے کہ دیارِ مصطفیٰ ہے
نہ بڑھے ادب کی حد سے کہ دیارِ مصطفیٰ ہے
مری بیخودی سے کہہ دو یہ مقام ہوش کا ہے
تیرے نام کے تصدق ترا ذکر جب ہوا ہے
مرا درد تھم گیا ہے مجھے چین آگیا ہے
تیرے آستاں کا ارماں میرے دردِ دل کا درماں
تیرے در سے دور رہ کر میری زندگی ہی کیا ہے
نہ غمِ شکستہ پائی نہ ہراس نارسائی
میرا شوق لے چلا ہے ترا لطف رہنما ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.