سرِ حشر عافیت کا کوئی آسرا نہیں ہے
سرِ حشر عافیت کا کوئی آسرا نہیں ہے
جو شریکِ حالِ مجرم کرم آپ کا نہیں ہے
تری قدرتوں میں شک ہے جنہیں اے شہِ مدینہ
انہیں دل سے اعترافِ کرمِ خدا نہیں ہے
جو ہریف پیروی ہوں انہیں گمرہی مبارک
ترے نقشِ پا سے بڑھ کر کوئی راستہ نہیں ہے
مرے حال پر خدا را نگہ کرم ہو شاہا
میں گدائے بے نوا ہوں ترے پاس کیا نہیں ہے
وہ بلال ہوں کہ بوذر وہ اویس ہوں کہ سلمان
ترے مبتلائے غم کو غمِ ابتلا نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.