دل میں ہے یاد تیری لب پر ہے نام تیرا
دل میں ہے یاد تیری لب پر ہے نام تیرا
آسودہ جہاں ہے اب یہ غلام تیرا
رہتا ہے جس کے لب پر ہر وقت نام تیرا
اس پر بڑا کرم ہے رب انام تیرا
کیا تیری ذات تک ہو ادراک کی رسائی
آئے نہ جوسمجھ میں وہ ہے مقام تیرا
گلشن کے رنگ و بو نے تیرا پتہ بتایا
غنچے کی مسکراہٹ لائی پیام تیرا
تیری تجلیوں تک کرتا ہے رہ نمائی
مہر مبین تیرا ماہ تمام ہے تیرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.