دیکھو عرس پاک ہے کیسا ظفر سجاد کا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان ظفرالمکرم حضرت شاہ ظفر سجاد ابوالعلائی (داناپور-پٹنہ)
دیکھو عرس پاک ہے کیسا ظفر سجاد کا
کہ آج ہر اک ذات ہے شیدا ظفر سجاد کا
آج یہ ’’گوہد‘‘میں جیسا ہو رہا ہے تذکرہ
یوں رہے گا حشر تک چرچا ظفر سجاد کا
دیکھ کر عرسِ مقدس کہہ اٹھے ہر ایک آج
مرتبہ ہے کس قدر اونچا ظفر سجاد کا
دوستوں گستاخ ہے جو اؤلیااللہ کا
وہ سمجھ کیا پائے گا درجہ ظفر سجاد کا
فضلِ حق سے دیکھیے سر یہ نصر سجاد کا
آج بھی موجود ہے سایہ ظفر سجاد کا
عرسِ اقدس میں سکندرؔ جھوم کر پڑھنے لگا
جب کہ فیضانِ کرم پایا ظفر سجاد کا
- کتاب : Aina-e-Zafar
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.