Font by Mehr Nastaliq Web

اے خدا بابِ رحمت کو پھر کھول دے میں بھی انوار و رحمت کا گھر دیکھ لوں

سکندر لکھنوی

اے خدا بابِ رحمت کو پھر کھول دے میں بھی انوار و رحمت کا گھر دیکھ لوں

سکندر لکھنوی

MORE BYسکندر لکھنوی

    اے خدا بابِ رحمت کو پھر کھول دے میں بھی انوار و رحمت کا گھر دیکھ لوں

    تیرے محبوب کا آستاں دیکھ لوں تیرے محبوب کا سنگِ در دیکھ لوں

    جلوہ گاہِ شہِ بحر و بر دیکھ لوں روضۂ پاکِ خیرالبشر دیکھ لوں

    سبز گنبد کے مینار کو دیکھ لوں اپنی تقدیر کو اوج پر دیکھ لوں

    اصفیا سر کے بل جس زمین پر چلیں اؤلیا جس کے ذروں سے آنکھیں ملیں

    یہ تمنا ہے اے خالقِ دوجہاں اپنی آنکھوں سے وہ رہ گذر دیکھ لوں

    وہ ریاض الجناں خلد و جنت نشاں جس کی محراب ہے قبلۂ عاشقاں

    تیرے محبوب کے نقشِ پا ہیں جہاں اس جگہ اپنا سجدے میں سر دیکھ لوں

    قبلتین اور خمسہ غمامہ قبا ان مساجد میں سجدے کروں میں ادا

    کاش پھر ہو سکندرؔ یہ نعمت عطا پھر دعاؤں کا اپنی اثر دیکھ لوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے