Font by Mehr Nastaliq Web

مدینے کے جلووں کو ہم دیکھ آئے

سکندر لکھنوی

مدینے کے جلووں کو ہم دیکھ آئے

سکندر لکھنوی

MORE BYسکندر لکھنوی

    مدینے کے جلووں کو ہم دیکھ آئے

    محمد کے لطف و کرم دیکھ آئے

    بظاہر دیارِ حرم دیکھ آئے

    حقیقت میں باغِ ارم دیکھ آئے

    برستی ہوئی رحمتوں کی گھٹائیں

    وہاں پر خدا کی قسم دیکھ آئے

    ملک بھی جہاں با ادب ہیں خمیدہ

    دربارِ خیرالامم دیکھ آئے

    سروں کو عقیدت سے باب نبی پر

    سلاطینِ عالم کے خم دیکھ آئے

    مہکتی فضائیں درودوں کے نغمے

    ہر اک کام پر دم بہ دم دیکھ آئے

    سکندرؔ مدینے کے پُرنور جلوے

    یہ ان کا کرم تھا کہ ہم دیکھ آئے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے