Font by Mehr Nastaliq Web

درِ نبی پہ کمالِ رحمت سلام کرتی ہیں میری آنکھیں

سکندر لکھنوی

درِ نبی پہ کمالِ رحمت سلام کرتی ہیں میری آنکھیں

سکندر لکھنوی

MORE BYسکندر لکھنوی

    درِ نبی پہ کمالِ رحمت سلام کرتی ہیں میری آنکھیں

    کمالِ رحمت کو دیکھتی ہیں کمال کرتی ہیں میری آنکھیں

    سلام کہتی ہیں خامشی میں درود پڑھتی ہیں آنسوؤں میں

    بڑے سلیقے سے کوششِ عرضِ حال کرتی ہیں میری آنکھیں

    وہ روضۂ پاک سامنے ہے تو اشک جاری ہیں یوں مسلسل

    کہ جیسے اب تک نہ دیکھنے کا ملال کرتی ہیں میری آنکھیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے