Font by Mehr Nastaliq Web

ہوا پھر نبی کا کرم الله اللہ

سکندر لکھنوی

ہوا پھر نبی کا کرم الله اللہ

سکندر لکھنوی

MORE BYسکندر لکھنوی

    ہوا پھر نبی کا کرم اللہ اللہ

    چلے ہم بھی سوئے حرم اللہ اللہ

    درودوں کے نغمات وردِ زباں ہیں

    مسرت سے آنکھیں ہیں نم اللہ اللہ

    چلے جارہے ہیں مدینہ کی جانب

    غلامانِ شاهِ امم اللہ اللہ

    عجب شان دیکھی دیارِ نبی میں

    نہ سوزش نہ کلفت نہ غم اللہ اللہ

    نہ فکرِ اعزه روزی کا دکھڑا

    نہ گھر چھوٹنے کا الم اللہ اللہ

    کھڑے ہیں ہر اک صف میں شانہ بہ شانہ

    عراقی و ہندی بہم اللہ اللہ

    نہ ہے امتیازِ غریب و تونگر

    نہ تفریق عرب و عجم اللہ اللہ

    مجھے خوف کیا ہو سکندرؔ سفر میں

    ہے ہمراہ ان کا کرم اللہ اللہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے