Font by Mehr Nastaliq Web

نہ تونگری کی طمع مجھے نہ ہی مفلسی کا خیال ہے

سکندر لکھنوی

نہ تونگری کی طمع مجھے نہ ہی مفلسی کا خیال ہے

سکندر لکھنوی

MORE BYسکندر لکھنوی

    نہ تونگری کی طمع مجھے نہ ہی مفلسی کا خیال ہے

    میں درِ رسول سے دور ہوں مجھے روز و شب یہ ملال ہے

    وہ خدا کی ذات و صفات کے ہیں بشر کے روپ میں آئینہ

    نہ زمیں پر ان کی نظیر ہے نہ فلک پر ان کی مثال ہے

    میں دعا کو ہاتھ اٹھاؤں کیوں میں زباں پہ حاجتیں لاؤں کیوں

    جہاں جھولی بھرتی ہو بے طلب وہاں کیا طلب کا سوال ہے

    حرمِ خدا میں ہوں خوش مگر حرمِ نبی میں ہوں مطمئن

    وہاں رب کی شانِ جلال ہے یہاں مصطفیٰ کا کمال ہے

    جو کرم ہے میرے حضور کا جو عطا ہے میرے رسول کی

    میں سکندرؔ اس کو بھلا سکوں میری زندگی میں محال ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے