Font by Mehr Nastaliq Web

جسے الفت کا اپنی ایک ذرہ دے دیا تو نے

سکندر لکھنوی

جسے الفت کا اپنی ایک ذرہ دے دیا تو نے

سکندر لکھنوی

MORE BYسکندر لکھنوی

    جسے الفت کا اپنی ایک ذرہ دے دیا تو نے

    خدا شاہد ہے اس قطرے کو دریا کر دیا تو نے

    لگائے دل بھلا کیسے خراباتِ زمانہ سے

    کہ جس کو یا حبیب اللہ اپنا کر لیا تو نے

    اٹھے دستِ طلب پھر کیوں درِ اغیار پر اس کے

    کہ کاسہ دولتِ ایمان سے جس کا بھر دیا تو نے

    تمہارے نور کا صدقہ ہے اطرافِ دوعالم میں

    قمر کو روشنی بخشی ہے تاروں کو ضیا تو نے

    یہ الطاف و کرم امت کو اپنی رحمت عالم

    بھلا یا وقتِ رحلت بھی نہ محبوبِ خدا تو نے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے