Font by Mehr Nastaliq Web

غیر ممکن ہے آنکھیں نہ پُر آب ہوں

سکندر لکھنوی

غیر ممکن ہے آنکھیں نہ پُر آب ہوں

سکندر لکھنوی

MORE BYسکندر لکھنوی

    غیر ممکن ہے آنکھیں نہ پُر آب ہوں

    ان کے روضے کے جا کر قریں دیکھیے

    ہم سے محتاج و نادار کا ذکر کیا

    تاجداروں کی خم ہے جبیں دیکھیے

    چرخ پر بھی تصرف ہے سرکار کا

    فرش بھی ان کے زیرِ نگین دیکھیے

    جلوہ فرما ہیں خضریٰ کے دربار میں

    عرشِ اعظم کے مسند نشیں دیکھیے

    عظمتِ سیدالمرسلیں دیکھیے

    زیرِ پا ان کے عرشِ بریں دیکھیے

    دیکھیے کب سکندرؔ ہو پھر حاضری

    کب سکوں پائے قلبِ حزیں دیکھیے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے