Font by Mehr Nastaliq Web

فضل ربِ العلیٰ اور کیا چاہیے

سکندر لکھنوی

فضل ربِ العلیٰ اور کیا چاہیے

سکندر لکھنوی

MORE BYسکندر لکھنوی

    فضل ربِ العلیٰ اور کیا چاہیے

    مل گئے مصطفیٰ اور کیا چاہیے

    دامنِ مصطفیٰ جس کے ہاتھوں میں ہو

    اس کو روزِ جزا اور کیا چاہیے

    گنبد سبز خوابوں میں آنے لگا

    حاضری کا صلہ اور کیا چاہیے

    بھیگ کے ساتھ ہی ان کے دربار سے

    مل رہی ہے دعا اور کیا چاہیے

    یہ جبیں اور ریاض الجناں کی زمیں

    اب قضا کے سوا اور کیا چاہیے

    ہے سکندرؔ ثنا خوانِ شاہِ امم

    عزت و مرتبہ اور کیا چاہیے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے