Font by Mehr Nastaliq Web

روئے بدرالدجیٰ دیکھتے رہ گئے

سکندر لکھنوی

روئے بدرالدجیٰ دیکھتے رہ گئے

سکندر لکھنوی

MORE BYسکندر لکھنوی

    روئے بدرالدجیٰ دیکھتے رہ گئے

    چہرہ والضحیٰ دیکھتے رہ گئے

    حسن خیرالوریٰ میں خدا کی قسم

    ہم جمالِ خدا دیکھتے رہ گئے

    ہم گناہ گار پہنچے درِ پاک پر

    زاہد و پارسا دیکھتے رہ گئے

    جالیوں کے قریں بیٹھ کر وجد میں

    نورِ حق کی ضیا دیکھتے رہ گئے

    جو سکندرؔ ہوا ان کے دربار سے

    وہ کرم وہ عطا دیکھتے رہ گئے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے