بلبلِ باغِ حقیقت خواجہ فخرالدین ہیں
دلچسپ معلومات
قصیدہ در شان خواجہ فخرالدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
بلبلِ باغِ حقیقت خواجہ فخرالدین ہیں
اور گلِ گلزارِ وحدت خواجہ فخرالدین ہیں
نام ان کا لینے سے ملتی ہے راہ معرفت
رہبرِ راہِ طریقت خواجہ فخرالدین ہیں
مدعا ہوتا ہے حاصل در یہ ان کی خلق کا
یارو وہ بحر سخاوت خواجہ فخرالدین ہیں
خواجہ صاحب کی خلافت زیب دیتی ہے نہیں
بس شہنشاہِ ولایت خواجہ فخرالدین ہیں
ہے مزارِ پاک قرب روضہ ہندالولی
کیا ہی ذی عزت و حشمت خواجہ فخرالدین ہیں
ہو اثنا مجھ سے یارو آپ کی ممکن نہیں
واقف زارِ حقیقت خواجہ فخرالدین ہیں
پرسشِ روز جزا کا تجھ کو کیا غم ہے سراجؔ
جدا مجد تیرے حضرت خواجہ فخرالدین ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.