Font by Mehr Nastaliq Web

تعالی اللہ شہرہ ہو رہا ہے ان کی آمد کا

صوفی اجمیری

تعالی اللہ شہرہ ہو رہا ہے ان کی آمد کا

صوفی اجمیری

MORE BYصوفی اجمیری

    دلچسپ معلومات

    زیرِ نظر کلام خواجہ نور محمد چشتی مہاروی کے سالانہ عرسِ مقدس کے موقع پر بتاریخ 17 مارچ 1935ء، محلہ پیپلی کاٹیان، جئے پور میں منعقد ہونے والے ایک طرحی مشاعرے میں پیش کیا گیا، اس مشاعرے کے لیے مصرعِ طرح "ظہورِ دو جہاں ہے پرتو انوارِ محمد کا" مقرر کیا گیا تھا، بعد ازاں اس مشاعرے میں شریک شعرا کے تمام کلام کو "مظہرِ معرفت" کے نام سے شائع کیا گیا۔

    تعالی اللہ شہرہ ہو رہا ہے ان کی آمد کا

    یہ محفل ہے کہ یہ دربار ہے آمد بر آمد کا

    وہ ہیں مسند نشیں مسند نشینی اس کو کہتے ہیں

    شہنشاہی نے برسوں منہ تکا ہے جن کی مسند کا

    الٰہی وہ بشر ہو کر گماں سے دور رہتے ہیں

    معمہ ہی نہیں کھلتا ترے اسرارِ بے حد کا

    ہوئے نورٌ علی نور اس لیے دونوں جہاں صوفیؔ

    ظہور دو جہاں ہے پرتوا نور محمد کا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے