شاہِ ازل سے یہ مرقوم ہے بکلکِ قضا
دلچسپ معلومات
منقبت درشان خواجہ قیام اصدق (پیر بیگہ-نالندہ)
شاہِ ازل سے یہ مرقوم ہے بکلکِ قضا
ترا خطاب حبیب خدا شہِ والا
معینِ دین محمد کفیل آمرزش
سراجِ بزمِ یقین نورِ شمعِ صدق و صفا
فلک جنابِ زمین مسکن و بشر پیکر
ملک خصال و پریوش جمالِ حور لقا
حبیبِ خاص خدا، نائبِ رسولِ کریم
ستون شرع و فرع آبِ گوہر تقویٰ
چراغِ دودہ چشتی و قادریہ طریق
فقیہ اکمل و شب و زندہ دار پیر ہدیٰ
ستونِ کعبہ اسلام و عرشِ اعظم حلم
گلِ بہشت کمالات و خضرِ راہ صفا
وہ کون حضرت شاہ جہاں قیام اصدق
کہ جس کے زیر کفِ پا ہے جنت الماوا
اور اس کے بعد یہ لکھا تھا مصرع موزوں
غلامِ خاص ترا فخرِ دین قصیدہ سرا
میرے بیاں نے جو بوسے مرے دہن کے لیے
الٰہی نام یہ کس کا زباں پر آیا
بہار باغ معانی میں فیضِ اقدس سے
دکھا رہی ہے عجب لطف اپنی طبع رسا
غلام اس شہہ والا گلیم پوش کا ہوں
کہ جس کے شوق میں ہیں یاں ہزار جامے قبا
شہا تو مہرِ درخشاں میں ذرہ ناچیز
کبھی تو میری بھی جانب ہو نگاہِ لطف و عطا
ترا لعابِ دہن خضر وار اگر ہو نصیب
تو مجھ کو پھر نہ رہے آرزوئے آبِ بقا
ہوا ہوں جب سے میں داخل ترے غلاموں میں
نہ مجھ کو ہے غم امروز نے غم فردا
ہوا ہوں جب سے میں داخل ترے غلاموں میں
نہ مجھ کو ہے غم امروز نے غم فردا
ترے جلال کے باعث ترے کرم کے سبب
گزرتی ہے مری ہر دم میاں خوف درجا
زیادہ طول کہاں تک سخنؔ مریض ہو تم
وفور ضعف سے بھی مکر کا نہیں یارا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.