Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

قبلۂ کون و مکاں حضرت غوث الثقلین

سخن دہلوی

قبلۂ کون و مکاں حضرت غوث الثقلین

سخن دہلوی

MORE BYسخن دہلوی

    قبلۂ کون و مکاں حضرت غوث الثقلین

    کعبۂ امن و اماں حضرتِ غوث الثقلین

    صاحب جود و کرم عقدہ کشائے عالم

    دستگیر دو جہاں حضرت غوث الثقلین

    آشکارا کن اسرار خداوند زمن

    واقف سر زماں حضرت غوث الثقلین

    نظر لطف و عنایات و کرم ہوجائے

    جانبِ خستہ دلاں حضرتِ غوث الثقلین

    خامہ تحریر محامد میں ترے عاجز ہے

    اور قاصر ہے زباں حضرت غوث الثقلین

    نفس امارہ مرا در پئے ایذا ہے بہت

    دیجیے مجھ کو اماں حضرتِ غوث الثقلین

    بحر عصیاں سے نکالو مجھے زندہ کردو

    اے مسیحائے زماں حضرتِ غوث الثقلین

    صوفیوں میں تو ہیں سب درود و ظائف بر حق

    مجھ کو ہے ورد زباں حضرتِ غوث الثقلین

    بوجھ عصیاں کا بس اب مجھ سے نہیں اٹھ سکتا

    ہے بہت بارِ گراں حضرت غوث الثقلین

    مأخذ :
    • کتاب : دیوان سخن دہلوی
    • Author : سخن دہلوی
    • مطبع : منشی نول کشور

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے