ہند میں ہیں قطب کاکی سنجری فیض مبیں
دلچسپ معلومات
منقبت در شان قطب الدین بختیار کاکی (دہلی-بھارت)
ہند میں ہیں قطب کاکی سنجری فیض مبیں
جن سے حاصل ہو مریدوں کو سدا علم الیقیں
بارگاہ قطب کاکی مرکز فیضان نور
ہر عقیدت مند کو کر دے گا عبد باشعور
کشتگانِ خنجر تسلیم پر فائز رہے
آپ کی محفل میں پیہم علم کے دربار بہے
خواجگانِ چشت کا صدقہ بھی ہو حاصل حضور
مجھ کو بھی فیض نظر سے کیجیے کامل حضور
آنکھ موندوں تو نظر آتا ہے روضہ آپ کا
مجھ کو بھی مل جائے شاہا کچھ تو صدقہ آپ کا
مجھ سے جو وابستہ ہو اس کو یہ تحفہ دیجیے
بس فنا فی الشیخ کی منزل پہ پہنچا دیجیے
ایک معروضہ ہے آقا اس قدر احسان کا
روز محشر بس کہ بیڑا پار ہو سلطانؔ کا
- کتاب : زادِ آخرت (Pg. 156)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.