Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دل میں کونین کے ہے تری آرزو

قیس زنگی پوری

دل میں کونین کے ہے تری آرزو

قیس زنگی پوری

MORE BYقیس زنگی پوری

    دل میں کونین کے ہے تری آرزو

    چشم عالم کو ہے تری ہی جستجو

    سر جھکے جس طرف توہی ہے روبرو

    تیرے جلوؤں کی ہے روشنی چار سو

    شان وحدت کے پردہ میں پنہاں ہے تو

    اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو

    حسن یوسف کا بے شبہ ایسا ہی تھا

    اک نظر میں زلیخا کا ہوش اڑگیا

    لیکن ایسے حسیں تھے حبیبِ خدا

    جس نے دیکھا انہیں، کلمہ پڑھنے لگا

    بول اٹھا تم سا دیکھا نہیں ماہ رو

    اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو

    فرش احمد پہ سوتے ہیں شیرِ خدا

    بیچ دی جان اب ان کو پردا ہی کیا

    وہ حفاظت کرے جس نے سودا کیا

    سانس لینے میں آتی ہے پیہم صدا

    تیرا بندہ ہوں میں میرا مالک ہے تو

    اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو

    ذرہ ذرہ سے حکمت تری جلوہ گر

    قطرہ قطرہ کی صنعت سے حیراں نظر

    تری قدرت کے ہیں آئینے بحروبر

    تری روشن نشانی ہیں شمس وقمر

    جس طرف دیکھتا ہوں ادھر توہی تو

    اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو

    زندگانی جب آنکھیں پھرانے لگی

    موت عبرت کا منظر دکھانے لگی

    چشم مایوس آنسو بہانے لگی

    تیری آواز اس وقت آنے لگی

    میں تو موجود ہوں کیوں حراساں ہے تو

    اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو

    قیسؔ بلبل کا دل جب جلانے لگا

    یعنی وحت کا نغمہ سنانے لگا

    ڈالیاں جھوم اٹھیں حال آنے لگا

    غنچہ تالی چٹک کر بجانے لگا

    ناز سے نکلی کہتی ہوئی گل کی بو

    اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد گیارہویں (Pg. 225)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے