ہیں شمس وقمر پرتو رخسار محمد
ہیں شمس وقمر پرتو رخسار محمد
ہے عرش بریں سایہ دیوار محمد
جاتے ہوئے معراج میں دیکھی تھی جھلک سی
اس وقت سے عیسیٰ بھی ہیں بیمار محمد
جنت جسے کہتے ہیں بتائیں تمہیں کیا ہے
ہلکی سی شمیم گل رخسار محمد
سچ کہتا ہوں قرآن کو ہاتھوں پہ اٹھا کر
اللہ کی گفتار ہے گفتار محمد
کیوں ابر خجالت میں ہے بجلی شبِ معراج
دیکھے تو ذرا سرعت رہوار محمد
اللہ نے پیدا کیا جب نور سے اپنے
اللہ کا دیدار ہے دیدار محمد
اچھا ہے تپ عشق سے جلتا رہے سینہ
اے قیسؔ یہ آزار ہے آزار محمد
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد گیارہویں (Pg. 225)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.