Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

محمد مصطفیٰ ہمراہ لے یارانِ امت کو

سید علی کیتھلی

محمد مصطفیٰ ہمراہ لے یارانِ امت کو

سید علی کیتھلی

MORE BYسید علی کیتھلی

    محمد مصطفیٰ ہمراہ لے یارانِ امت کو

    خدا سے بخشوا دیں گے گنہگارانِ امت کو

    بمحشر لائیں گے تشریف جس دم وہ مسیحا دم

    شفا ہو گی حاصل جملۂ بیمارانِ امت کو

    ملے گا ہر بشر کو قصر، یاقوت اور زمرد کا

    غنی فرمائیں گے جنت میں نادارانِ امت کو

    غم درد و الم، رنج و مصیبت کا سفر ہو گا

    تسلی اس قدر بخشیں گے بیچارانِ امت کو

    بہشتِ جاوداں میں انبیا کو رشک آئے گا

    علو درجہ پہ جب دیکھیں گے سردارانِ امت کو

    رہائی مجرموں کی ہو طفیلِ سیدِؔ عالم

    شفاعت کا ملے مژدہ گنہگارانِ امت کو

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے